لاہور(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹونٹی میں بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ریکارڈ ہدف حاصل کرلیا۔دہلی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت نے 4 وکٹوں پر 211 رنز بنائے‘ جنوبی افریقہ نے ہدف 19.1 اوورز میں تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔وین در ڈوسن نے 75 اور ڈیوڈ ملر نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے، ایشان کشن نے 75 رنز کی اننگز کھیلی ۔کاشیو مہاراج، نورٹجی، وین پارنیل اور ڈیوئن پریٹورئس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔