لاہور(سپورٹس رپورٹر)رجب الیون فٹبال کلب اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن حیدرآباد کے زیر اہتمام کھیلا گیا آل حیدرآباد جنرل موسیٰ خان ہزارہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ قریشی الیون نے زرین کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر جیت لیا۔ دونوں گول سمیر قریشی نے کئے۔ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد عبدالغفار سومرو تھے۔، اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی عبدالجبار خان، حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل قریشی اور ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر حاجی اعظم خان بھی موجود تھے۔ تیسری پوزیشن رجب الیون نے حاصل کی۔