لاہور(کلچرل رپورٹر)دربار سید دیدار علی شاہ لاہور کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید نثار اشرف رضوی نے بھارتی رہنماؤں کی جانب سے نبی پاک ؐ سے متعلق توہین آمیز الفاظ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حرمت رسول ہر مسلمان کیلئے اس کی جان ومال سے بڑھ کر ہے اور اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کیخلاف بھارتی اقدامات تہذیبوں کے تصادم کا باعث بن سکتے ہیں جس کا اقوام عالم نوٹس لے۔