سیکرٹری بلدیات کا لوکل گورنمنٹ کمپلیکس میں پلاننگ اینڈ ڈیزائننگ ونگ بنانے کا فیصلہ 

Jun 10, 2022

لاہور(خبرنگار) سیکرٹری بلدیات اسد رحمان گیلانی نے لوکل گورنمنٹ کمپلیکس آمد کے موقع پر لوکل گورنمنٹ کمپلیکس میں پلاننگ اینڈ ڈیزائننگ ونگ بنانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے تمام ونگز کی پرفارمنس کاجائزہ لیا۔ سیکرٹری بورڈ ،چیف انجینئر اور ڈی جی آئی اینڈ ایم سے محکمانہ امور پر بریفنگ لی اس موقع پر سیکریٹری بلدیات نے لوکل گورنمنٹ کمپلیکس میں پلاننگ اینڈ ڈیزائننگ ونگ بنانے اورانسپیکشن ونگ کو موبائل ٹیسٹنگ لیبز فراہم کرنے کی بھی منظوری دی۔ علاوہ ازیں سیکرٹری بلدیات اسد رحمان گیلانی نے چائلڈ برتھ رجسٹریشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں یونیسیف کے نمائندگان  نے شرکت کی۔اس موقع پر سیکریٹری بلدیات اسد رحمان گیلانی نے کہا کہ محکمہ بلدیات یونیسیف کے تعاون سے ڈیٹا اینا لسٹ  بھرتی کرے گا۔

مزیدخبریں