لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ق شعبہ خواتین پنجاب کی صدر خدیجہ عمر فاروقی نے بھارتی سیاستدانوں کی طرف سے گستاخانہ کلمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی ایک بین الاقوامی جرم ہے، بھارت میں اقلیتوں کے مذہبی جذبات اور بنیادی انسانی حقوق کی عرصہ دراز سے پامالی ہو رہی ہے، مودی دور حکومت میں مذہبی انتہا پسندی اور جنونیت انتہا کو پہنچی ہوئی ہے، گستاخی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے اور عالمی فورم پر اس توہین آمیز رویے کی مذمت ہونی چاہئے۔