جدہ (امیر محمد خان سے) اسلامی تعاون تنظیم OIC میں پاکستان کے مستقل سفیر رضوان سعید شیخ نے سعودی وزارت خارجہ مکہ المکرمہ ریجن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صالح بن حمد الصیبانی سے ملاقات کی۔ جدہ کی متعدد شعبوں کے ورکنگ ریلیشنز شپ بہتر بنانے اور ہم آہنگی پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلامی تعاون تنظیم اور اس کے مختلف شعبوں کے فریم ورک کے اندر مشترکہ کارکردگی کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ تنظیم سے تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں پاکستان کے نمائندے الیاس محمود نظامی، وزارت خارجہ کے فرسٹ سیکرٹری محمد السلیمانی اور طغرید المحمدی شامل تھے۔
پاکستانی سفیر، سعودی ڈائریکٹر ملاقات، او آئی سی سے فروغ تعاون کے طریقوں کا جائزہ
Jun 10, 2022