شالامار ہسپتال کے شعبہ نیفرالوجی کے زیر اہتمام ہیضہ سے نمٹنے کیلئے سیمینار 

Jun 10, 2022

لاہور(نیوز رپورٹر) شالامار ہسپتال کے شعبہ نیفرالوجی کے زیر اہتما م وبائی مرض ہیضہ کی صورت میں پانی کی شدید کمی سے گردوں کے فیل ہونے اور اس کے علاج کے حوالے سے آ گاہی کیلئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ہسپتال کے ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔ پروفیسر ہارون یوسف ، ڈاکٹر میمونہ عباس ، شعبہ نیفرالوجی کے انچارج ڈاکٹر عامر اور ڈاکٹر اختر علی نے ہیضہ کیوجہ سے گردوں کے فیل ہونے اور اس کے علاج کے حوالے سے خصوصی لیکچر دئیے۔ ماہرین نے بتایا کہ شدید گرمی کی وجہ  سے ہیضہ کا مرض پھیلتا ہے ایسے میں خاص خیال رکھنا چاہیے کہ مریض کو پانی کی کمی نہ ہو کیونکہ اس سے گردوں کے متاثر ہونے کا خطرہ ہو تا ہے ۔چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عائشہ نعمان کی نمائندہ ڈاکٹر مریم تارڑ نے بھی خطاب کیا اور سیمینار میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔

مزیدخبریں