دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی شہر دہلی میں 5 سالہ بچی کی ماں نے ہوم ورک نہ کرنے پر تپتی زمین پر لٹا دیا جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر دہلی پولیس نے کارروائی کی جس کے دوران انکشاف ہوا بچی پر یہ ظلم ڈھانے والا کوئی اور نہیں بلکہ خود اس کی ماں تھی۔سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے بھارت سمیت دنیا بھر کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ننھی سی جان، 5 سالہ بچی کی ماں نے ہوم ورک نہ کرنے پر تپتی زمین پر لٹا دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ہونے پر دہلی پولیس حرکت میں آ گئی، یہ ویڈیو قریبی گھر کی چھت سے بنا کر وائرل کی گئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک ننھی بچی کے ہاتھ پاؤں رسی سے بندھے ہوئے ہیں اور بچی تپتے سورج کے نیچے گرم فرش پر لیٹی ہوئی ہے، بچی خود کو اس رسی سے چھڑانے کی کوشش کر رہی ہے، درد اور تپش کے مارے چیخ بھی رہی ہے۔ دہلی پولیس کی کارروائی کے دوران انکشاف ہوا بچی پر یہ ظلم ڈھانے والا کوئی اور نہیں بلکہ خود اس کی ماں تھی۔بچی کی ماںکا کہنا تھا کہ اْس نے صرف 5 سے 7 منٹوں کے لیے بچی کو یہ سزا سکول کا ہوم ورک پورا نہ کرنے پر دی تھی۔
ویڈیو وائرل
بھارت، ہوم ورک نہ کرنے پر ماں نے بچی کو تپتی زمین پر لٹادیا‘ ویڈیو وائرل
Jun 10, 2022