سعودی سفیر سے ملاقات‘ پاک سعودیہ دوستی کوہ ہمالیہ سے بلند ہے: عبدالخبیر آزاد

Jun 10, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سعودی سفارتخانے اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی سے چیئرمین مرکزی رویت حلال کمیٹی پاکستان خطیب امام بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی ملاقات، جس میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاک سعودی دوستی اور تعلقات کوہ ہمالیہ سے بھی بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان  کی ہر مشکل گھڑی میں دل کھول کر ساتھ دیا۔ سعودی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مولانا آزاد نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔  سعودی سفیر نواف بن سعیدا لمالکی نے کہا کہ  سعودی عرب اور پاکستان ایک جسم کی مانند ہیں۔ انہوں نے مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد  کی رویت ہلال اور دنیا بھر میں مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد وحدت کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے سعودی سفیر  نواف بن سعیدا لمالکی   کو ’’پیغام پاکستان‘‘ جو کہ پاکستان کا ایک عظیم بیانیہ ہے اپنے ہاتھ سے پیش کیا۔
 عبدالخبیر آزاد/ ملاقات

مزیدخبریں