راولپنڈی میں قیام امن کیلئے علماء نے ہراول دستے کا کردار اد اکیا ،شہزاد ندیم بخاری 


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سٹی پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان سمیت جید علماء کرام میں حافظ محمداقبال رضوی،حافظ قاسم ایوب، سید اظہار حسین شاہ بخاری، قاری سیف اللہ سیفی، قاری ظہور الٰہی قادری، علامہ زاہد عباس کاظمی،شوکت علی جعفری،محمد حنیف قریشی، جاوید علی شاہ، مولانا قاضی عبدالرشید، سید چراغ الدین شاہ سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی،سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے میٹنگ کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا،اس موقع پر سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھاکہ ضلع کی کمانڈ ایک بڑی ذمہ داری ہے، میرے پاس آنے والا ہر فرد اللہ کا بھیجا ہوا ہے، جس کا کام کرنا میرافرض ہے،اللہ کا دیا ہوا اختیار ایک امانت ہے،جسے معاشرے کی بہتری اور امن و امان کے قیام کے لیے استعمال کروں گا،انہوں نے کہا کہ علماء نے راولپنڈی میں امن کے قیام کے لیے ہراول دستے کا کردار اد اکیا ہے،امن وامان کے قیا م کے لیے آپ کا تعاون انتہائی اہم ہے،ہم سب ملکر امن وامان اوربھائی چارے کی فضاء کو یقینی بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن