راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انڈیا میں بی جے پی رہنما نوپور شرما کا پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازع بیان پر ایپسما ضلع راولپنڈی خواتین ونگ کی صدر اور ممبر بی او جی فیڈرل تعلیمی بورڈ سکینہ تاج، ارم سکندر، انعم باسط، مسز ثوبیہ، ڈاکٹر میمونہ، مسز آفتاب، ارم شھزاد، نگہت بٹ و دیگر نے توہین رسالت کی ناپاک جسارت کی شدید الفاظ میں مذمت کی،مسز سکینہ تاج نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کے دل چھلنی ہیں غیر مسلم نہیں جانتے کہ ہمارا اپنے نبیؐ سے کیا رشتہ ہے، اپنے آقا کی محبت کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ اور ہر رشتے کو ٹھکرایا جا سکتا ہے۔
توہین رسالت پر امت مسلمہ کے دل چھلنی ہیں، سکینہ تاج
Jun 10, 2022