تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیر اہتمام نیشنل پر یس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ 

اسلام آباد(نا مہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ ؐکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی اپیل پر ملک بھر کی طر ح تحریک لبیک یارسول اللہ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام نیشنل پر یس کلب کے باہر بھارتی ملعونہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، حضرت علامہ شبیر احمد چشتی امیر تحریک صراط مستقیم راولپنڈی ڈویژن،حضرت علامہ اشفاق صابری ناظم اعلی تحریک صراط مستقیم راولپنڈی ڈویژن،حضرت علامہ مفتی وقار احمد مدنی ،حضرت علامہ مفتی سعید احمد نقشبندی ،حضرت علامہ مفتی مدثر حسین رضوی ، حضرت علامہ مفتی فیضان جلالی،حضرت علامہ محمد راشد رضوی اور دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بھارت توہین رسالتؐ کے مجرموں کو مسلمانوں کے سپرد ،بھارتیہ جنتا پارٹی کے مجرم رہنما ناموس مصطفیؐ کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔ توہین رسالتؐ سب سے بڑی دہشت گردی اور امنِ عالم کو تباہ کرنے کی ایک بڑی سازش ہے۔ امت مسلمہ احتجاج  کے ساتھ بھارت ہر قسم کی تجارت کا بائیکاٹ کرے۔

ای پیپر دی نیشن