صنفی مساوات، یو این ویمن اور نشاط اپیرل ڈویژن میں معاہدہ

لاہور (کامرس رپورٹر)نجی سیکٹر کو نہ صرف معاشی ترقی کے محرک بلکہ پائیدار سماجی ترقی کے فروغ دینے میں بھی تسلیم کیا جا رہا ہے۔صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ویمن) اور نشاط ملز لمیٹڈ (اپیرل ڈویژن) نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ۔ معاہدے پر گزشتہ روز لاہور میں ایک تقریب کے دوران یو این ویمن پاکستان کی کنٹری نمائندہ شرمیلا رسول اور وجیہہ خالد ، بزنس ہیڈ ، نشاط ملز  (اپیرل ڈویژن) نے دستخط کیے۔ شرمیلا رسول نے نشاط ملز کی صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر وجیہہ خالد نے کہا کہ عالمی اہداف اور WEPs کام کی جگہ، بازار اور کمیونٹی میں صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے عوامی، نجی شعبہ اور سول سوسائٹی کے درمیان کراس سیکٹر تعاون اور دیرینہ شراکت کو فروغ دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...