وہاڑی( کرائم رپورٹر ) لو ہا بازار کے درجنوں مزدوروں کاانتظامیہ اور ڈی ایس پی ٹریفک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔لوہامیٹریل لوڈر ٹرالر کادن کے اوقات میں شہرمیں داخلہ پر لگائی گئی پابندی واپس لینے کامطالبہ۔ تاجر رہنما اشفاق بھٹی رانا جاوید نے احتجاجی مظاہرین کی نمائندگی کرتے ہوئے بتایا کہ دن کے اوقات میں پابندی سے ان بچارے مزدوروں کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں لوہا کا مٹیریل رات کے اوقات میں اتارنے سے مزدورں کو مالی کے ساتھ جانی نقصان کا بھی شدید خطرہ ہے۔سامان سڑک کے کنارے پھیلے ہونے کی وجہ سے ایک ٹرالر کھڑا ہوجائے تو دوسری کوئی سواری گذر نہیں سکتی انتظامیہ نے تجاوزات ختم کرنے کے بجائے ٹرالوں کے داخلہ پر پابندی لگا کر ہمارے بچوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے۔