کینیڈا میں تعینات پاکستان ہائی  کمشنر  کی کمانڈ انچیف میری جے سائمن کو اپنی اسناد سفارت پیش

اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)کینیڈا میں تعینات پاکستان ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے کینیڈا کی گورنر جنرل اور کمانڈ انچیف میری جے سائمن کو اپنی اسناد سفارت پیش کردیں۔ تفصیلا ت کے مطا بق اسناد پیش کرنے کی تقریب کینیڈا کے دارلحکومت اٹاوا کے تاریخی رڈئیو ہال میں منعقد ہوئی۔ پاکستانی سفیر ظہر جنجوعہ نے ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان کے ہائی کمشنر کی حیثیت سے اسناد پیش کیں۔سفیر پاکستان ظہیر اے جنجوعہ نے پاکستان اور کینیڈا کے مابین باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور کینیڈا میں آباد متحرک پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کو اپنی کلیدی ذمہ داریاں قرار دیا۔
 اسنادسفارت  

ای پیپر دی نیشن