اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کی پی ٹی آئی چیئرمین کے غیرذمہ دارانہ بیانیہ کو شرمناک قرار دیا ہے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کا قومی سلامتی کے اداروں بارے لب و لہجہ گفتگو افسوسناک ہی نہیں۔ شرمناک بھی ہے قوم پاکستان دشمنوں کو دنداں شکن جواب دینے اور بیرونی دشمنوں کے اندرونی آلہ کاران کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے لوگ آزادی اور جہاد کے مفہوم سے بھی نابلد عمران خان کے مزید جھانسوں میں نہیں آئیں گے نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ آئینی ہتھیار تحریک عدم اعتماد کے زریعے اقتدار سے نکالے جانے والے عمران خان کے غیر زمہ دارانہ بیانیہ افسوسناک کی نہیں شرم ناک بھی ہے انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے معیشت بدحال کی گئی اور خارجہ محاذ پر پاکستان تنہائی کا شکار ہوا دوست ممالک سے تعلقات سرد مہری میں گئے نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ ملکی خزانے کی کنجیاں آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والے عمران خان کے منہ سے آزادی کا لفظ صدی کا بڑا مزاق ہے ۔
نیر بخاری
سابق وزیراعظم کا قومی سلامتی کے اداروں بارے لب و لہجہ افسوسناک: نیر بخاری
Jun 10, 2022