وزیراعظم کی ہدایت پرسلمان صوفی کاڈرائیور فیصل کو لاتعداد زندگیاں بچانے پر خراج تحسین

  اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے بلوچستان میں اپنی جان دائو پر لگا کر لاتعداد زندگیاں بچانے والے آئل ٹینکر کے ڈرائیور فیصل کو ٹیلی فون کر کے وزیرِ اعظم کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا۔ سلمان صوفی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف فیصل کے اس جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو اسلام آباد مدعو کرکے انعام سے نوازا جائے۔ وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیصل کی جانب سے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ہزاروں جانوں کو بچانے کے عمل کو جتنی پذیرائی کی جائے کم ہے۔
ڈرائیور فیصل

ای پیپر دی نیشن