کنشاسا (شِنہوا)عوامی جمہوریہ کانگو کے وسطی علاقے میں ہیرے کی کان منہدم ہوجانے سے 40 سے زائد کان ہلاک ہوگئے۔کاسائی کی صوبائی حکومت کے وزیرداخلہ ایلیان شی سونگ گو نتومبا نے سامبا قصبے میں پیش آئے واقعے میں ابتدائی جانی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے پریس کو بتایا کہ کم سے کم 6 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے کام کررہی ہیں۔وزیر نے کہا ہے کہ مرنے والے ہیرے نکالنے والے کاریگر تھے جو زیرزمین کنوں میں کام کررہے تھے۔ سانحے سے 40 سے زائد کنویں متاثر ہوئے جن کی گہرائی 15 سے 18 میٹر ہے۔
کانگو
کانگو میں ہیرے کی کان منہدم ہونے سے 40 سے زائد ہلاک
Jun 10, 2022