گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم فور پراجیکٹ،واپڈا  کے3 مزید کنٹریکٹس ایوارڈ

اسلام آباد (خبر نگار)واپڈا کی جانب سے گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم کے فور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تعمیرکیلئے  98ارب 50کروڑ روپے مالیت کے تین مزید کنٹریکٹس ایوارڈ کر دیئے گئے کے فور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے کراچی شہر کو یومیہ 260ملین گیلن پینے کا پانی میسر آئے گاکنٹریکٹ پر دستخط کرنے کی تقریب واپڈا میگا ہائیڈل کمپلیکس میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ تھے چیئرمین واپڈا نوید اصغر چودھری، ممبر (واٹر)واپڈا جاوید لطیف، ممبر (پاور) واپڈا جمیل اختر، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندے بھی اِس موقع پر موجود تھے واپڈا کی جانب سے جنرل منیجر (پراجیکٹس) ساتھ / پراجیکٹ ڈائریکٹرکے فور عامر مغل اور کنٹریکٹ حاصل کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں کے مجاز نمائندوں نے کنٹریکٹس کے مسودوں پر دستخط کئے اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ کے فور پراجیکٹ کراچی شہر کے لئے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔ جس سے شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کا اہم مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ آج نہایت اہم دِن ہے اور امید ہے کہ کے فور منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہوگا۔ قبل ازیں جنرل منیجر(پراجیکٹس) ساتھ /پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اپنی بریفنگ کے دوران بتایا کہ کے فور پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ، ملیر اور کراچی غربی میں تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے پی سی۔ون کی لاگت 126 ارب50کروڑ روپے ہے۔پہلے مرحلے کی تکمیل سے کراچی شہر کو یومیہ 260ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔ تیز تر تکمیل کے لئے پہلے مرحلے کو آٹھ پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سے دو پیکیجز کے کنٹریکٹس گزشتہ ماہ ایوارڈ کئے جا چکے ہیں، تین کنٹریکٹس آج ایوارڈ کئے جا رہے ہیں جبکہ بقیہ تین پیکیجز کے کنٹریکٹس بھی آئندہ دس روز تک ایوارڈکر دیئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ دو کنٹریکٹرز پراجیکٹ سائٹ پر پہنچ چکے ہیں اور جولائی کے پہلے ہفتے میں تعمیراتی کام کا آغاز ہو جائے گا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ کے فور کا پہلا مرحلہ اکتوبر 2023 میں مکمل ہوگا۔  یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ آج ایوارڈ کئے گئے تین کنٹریکٹس میں کے فور پی ایل 1-شامل ہے جس کی مالیت 52  ارب 71کروڑ روپے ہے۔ اِس پیکیج میں پریشرائزڈ واٹر ٹرانسمیشن، پائپ لائنز اور آر ڈی 0سے لیکر آرڈی 64+200 تک ملحقہ تعمیرات شامل ہیں۔ پیکیج کے فور پی ایل 2-کی مالیت 28ارب84کروڑ 60 لاکھ روپے ہے جبکہ اِس پیکیج میں آرڈی64+200سے لے کر آرڈی 111+700تک ملحقہ تعمیرات شامل ہیں۔ پیکیج کے فور۔ پی ایس کی مالیت 17ارب40کروڑ روپے ہے۔ اِس پیکیج میں پمپنگ سٹیشن کی تعمیر اور ا نجینئرنگ آلات کی پری کیورمنٹ وغیرہ شامل ہیں
کنٹریکٹس ایوارڈ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...