کراچی (نیوز رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (جے یوآئی) نے سندھ بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی سے بھرپور مقابلے کے لئے پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوںسے سیٹ ایڈجسٹمنٹ شروع کردی۔سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ہم خیال جماعتوں کے تعلقات میں دراڑیں پڑگئیں،جے یوآئی نے سندھ حکومت پر بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے پیپلزپارٹی سے مقابلے کیلئے مسلم لیگ (ن )‘ ایم کیو ایم اورپی ٹی آئی سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی ہیں جبکہشکارپور اور جیکب آباد میں جے یو آئی نے بعض کونسلز میں پاکستان پیپلز پارٹی سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔جے یو آئی نے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کیلئے ہر ضلع میں جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے،18 جون کو جے یو آئی بلدیاتی الیکشن مہم میں سکھرمیں جلسہ کرے گی، جلسے سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان بھی خطاب کریں گے۔ خیال رہے سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں پولنگ 26 جون کو شیڈول ہے۔
دراڑیں
سندھ میں بلدیاتی الیکشن‘ ہم خیال جماعتوں کے تعلقات میں دراڑیں
Jun 10, 2022