کراچی‘ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی3 گھنٹے بجلی بند

کراچی (نیوز رپورٹر)کراچی الیکڑک کی جانب سے شہر بھر میں لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ مستثنی علاقوں میں یومیہ 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا آغاز کر رہے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جاری بیان میں ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی بڑھتی طلب اور گرمی کے پیش نظر کے الیکٹرک کا لوڈشیڈنگ پلان میں تبدیلی کی گئی ہے۔ترجمان کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے نئے پلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کراچی میںمستثنیٰ علاقوں میں یومیہ 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا آغاز کر رہے ہیں۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں دورانیہ ایک سے دو گھنٹے کم کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق صارفین اپنا لوڈشیڈنگ کا شیڈول بذریعہ کے الیکٹرک کی ویب سائٹ، کے ای لائیو ایپ، واٹس ایپ یا ایس ایم ایس سے حاصل کرسکتے ہیں۔اپنے علاقے میں لوڈشیڈنگ یا بجلی سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات کیلئے آپ درج ذیل لنک کے ذریعے کے الیکٹرک کسٹمر سروس سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔لوڈشیڈنگ کی صورت حالیہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کے الیکٹرک کے اعلان کے ساتھ ہی کراچی بھر میں فل بلنگ والے علاقوں میں بھی 3 سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔غریب آبادیوں میں بجلی بندش کا عذاب 18 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے، جب کہ کئی علاقوں میں شہری رات بجلی کے انتظار میں جاگ کر گزار رہے ہیں۔
کراچی لوڈشیڈنگ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...