ملتان،میلسی، ،خانیوال (نیوز رپورٹر،خصوصی رپورٹر،نامہ نگار) بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف ایپکا ،پیر امیڈیکل سٹاف ، ینگ نرسز کا احتجاج کیا گیا تفصیل کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی ہدایت پر پورے پاکستان کی طرح میپکو ریجن کے تمام سرکل میں مطالبات کے حق میں احتجاج کیا گیا۔ میپکو ہیڈکوارٹر ملتان کے باہر خانیوال روڈ پر ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت میں احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ اس موقع پر ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر ،ریجنل سیکرٹری چوہدری محمود امجد، ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ و زونل چیئرمین ملتان چوہدری محمد خالد ،ریجنل ڈپٹی چیئرمین سجاد بلوچ و زونل سیکرٹری ملتان راشد یامین نے حکومت سے مطالبہ کیا ملک میں ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں کی کمر توڑ مہنگائی کو کم کر کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں میں حکومت آنے والے بجٹ میں مہنگائی کے مطابق کم از کم 100 فیصد اضافہ کرے۔ زونل چیئرمین جی ایس سی رانا محمد انور و زونل چیئرمین جی ایس او طارق صدیقی ،زونل سیکرٹری ریونیو شیخ شہباز علی و ڈویژنل چیئرمین حاجی الطاف مہار نے بھی خطاب کیا۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر ایپکا نشتر یونٹ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نشتر اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن نشتر کے زیر اہتمام روزمرہ کی بڑھتی ہوئی کمرتوڑ اور ہوشربا مہنگائی کے خلاف نشتر ہسپتال کے مین گیٹ پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا اس موقع پر ایپکا نشتر کے سیکرٹری جنرل راشد ستار ، صدر اطہر اقبال،پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نشتر کے سرپرست اعلی رانا عامر چیئرمین وسیم سلیم اور سیکرٹری جنرل چوہدری سعید احمد نے کہا کہ اگر ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو بھرپور ردعمل دیا جائے گا ، ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی صدر صائمہ یامین اور سینئر رہنما سسٹر غفوراں نے بھی خطاب کیا۔ میلسی سے نامہ نگار کے مطابق میپکو ڈویژن آفس میلسی میں بھی نجکاری کے خلاف مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان خورشید احمد خان کی ہدایت پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر چوہدی عمران بشیر، نعیم ناصر، اظہر آذاد، طارق بلال، مہر محمد شفیع، راو مختیار، یٰسین کھمان، میاں محسن نزیر اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ فی الفور ملازمین کے حقوق، میڈیکل الاؤنس، ہاؤس رینٹ اور مہنگائی کے حساب سے ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے۔ خانیوال سے نیوز رپورٹر کے مطابق واپڈ کی نجکاری کے خلا ف میپکو ایمپلائز یونین کے عہدیداران ریجنل جنرل سیکرٹری محمود امجد ،ڈویژنل چیئر مین چوہدری شاہد اقبال ،افضل وٹو،اسد علی ،تصور رانا ،راو جاوید ،فیصل نور ،اظہر علی ،غیور حسین ،رانا تسلیم ،شہباز شانی ،محمود اشرف عمران ،شکیل اور سیف اللہ میپکو آفس میں احتجاج کرتے ہوئے نجکاری کے مستقل خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔
احتجاج