ٹبہ سلطانپور (جنرل رپورٹر،سٹی رپورٹر) چک نمبر 136ڈبلیوبی کے رہائشی مطیع الرحمان نے احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ میرے چک کے جاگیر داروں آ صف اورارشدطلال نے میری کئی ماہ کے تنخواہ روک رکھی تھی باربارتقاضے پرمشتعل ہوگئے اور میرے گھر داخل ہو کرتشددکانشانہ بنایا، میری مونچھیں بھنویں اورسرکے بال کاٹ ڈالے، متاثرہ نے بتایا کہ ظالم جاگیردارمیری جیب سے دس ہزار روپے اور ایک قیمتی موبائل بھی نکال کر لے گئے اور دھمکیاں بھی دیں کہ اگر کوئی کاروائی کی تو جان سے مار دینگے میں نے کاروائی کے لیے تھانہ ٹبہ سلطانپور کی پولیس کو درخواست دے دی ہے ڈی پی او وہاڑی سخت کارروائی کرتے ہوئے مجھے انصاف فراہم کریں۔
مطیع الرحمان