کشیدگی کے نتیجے میں نشتر کے پروفیسر آف پلاسٹک سرجری ڈاکٹر ناہید احمد چودھری ڈیرہ غازیخان تبدیل 

Jun 10, 2022

ملتان (خصوصی رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے برن یونٹ نشتر ہسپتال کے پروفیسر آف پلاسٹک سرجری  گریڈ 20 کے پروفیلسر ڈاکٹر ناہید احمد چودھری کا تبادلہ میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان کردیا ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ اور برن یونٹ انتظامیہ میں کشیدگی چلی آرہی تھی۔ تناؤ کی صورتحال میں  شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پلاسٹک سرجری(گریڈ 19)ڈاکٹر محمد انور کو 2 جون 2022ء کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان تعنیات کیا۔جبکہ انہیں پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی دیا گیا تھا۔نشتر ہسپتال انتظامیہ نے برن یونٹ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کی اطلاعات کو غلط قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ تبادلے سرکاری ملازمت کا حصہ ہیں۔پروفیسر ناہید احمد چودھری کا تبادلہ انتظامی بنیادوں پر ہوا ہے۔
تبدیل 

مزیدخبریں