مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سیاست ہماری جماعت کے گرد گھوم رہی ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت صرف 2 ووٹوں سے قائم ہے، طارق بشیر چیمہ اور چودھری سالک کا ووٹ ہے۔اسپیکر پنجا ب اسمبلی پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف طارق بشیر چیمہ اور چودھری سالک سے ملاقات کرتے ہیں، حکمران باہر نکل کے لوگوں کو کیا بتائیں گے؟انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے پرانا تعلق ہے جبکہ شریف خاندان کو 20سال سے دیکھ چکے ہیں .سیاست ہماری جماعت کے گرد گھوم رہی ہے۔اسپیکر پنجا ب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا کہ ق لیگ نے تمام حلقوں میں کام کیا.مونس الہٰی کے پاس وزارت تھی جبکہ چودھری سالک پہلی دفعہ سیاست میں آئے ہیں ان کولانے میں تعاون کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر چودھری شجاعت حسین سے بات ہوئی ہے. انہوں نے کوئی ایسا وعدہ نہیں کیا جس سے شرمندگی ہو۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھا آصف زرداری کو گھسیٹوں گا .اب وہ وزیراعظم کو گھسیٹ رہے ہیں، آصف زرداری شہبازشریف کو کو لاوارث کردیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اچھا لگے یا برا، کہہ دیتا ہوں کی یہ غلط ہوا اس کو ٹھیک کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حکومت بنائی تو 7ووٹوں کا مارجن تھا جبکہ ہمارے 11ووٹ تھے، عمران خان کو یہ نہیں بھولنا چاہیے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کہاں سے ووٹ لے گی جبکہ عمران خان ضمنی انتخابات کے سلسلے میں حلقوں میں خود جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا نظام ،معاشی،سیاسی اور اخلاقی طور پر کمزور ہوا ہے۔
پی ٹی آئی سے پرانا تعلق,شریف خاندان کو 20سال سے دیکھ چکے ہیں: چوہدری پرویز الہٰی
Jun 10, 2022 | 11:35