وزیر اعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی سے ورلڈ بینک کے کنٹری ہیڈ ناجے بینہسین کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں عوامی فلاح کے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورلڈ بینک حکومت پاکستان کے خواتین کو بااختیار بنانے اور ویسٹ مینیجمنٹ کے نظام میں بہتری کے منصوبوں کے میں تعاون کا خواہشمند ہے.سلمان صوفی نے خواتین کیلئے محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ اور ویسٹ مینیجمنٹ میں ورلڈ بینک کی تعاون میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا.