اسلام آباد:وفاقی بجٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کےبھینسیں اور مرغیاں پالنے کے پروگرامز جاری رکھنے کی تجویز بھی شامل ہے۔وفاقی بجٹ میں کٹا پالو پروگرام کیلئے 12 کروڑ روپے اور کٹا بچاؤ پروگرام کیلئے 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔وزیراعظم کے خصوصی پروگرام بیک یارڈ پولٹری کیلئے 5 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وفاقی بجٹ میں حکومت کی عمران خان کا ’صحت سہولت پروگرام‘ جاری رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔