سگریٹ مزید مہنگے،فرسٹ کلاس ائیر ٹکٹس اور ٹیلی کمیونیکشن سروسز پر کتنا ٹیکس بڑھایا گیا؟

Jun 10, 2022 | 20:00

آج پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ میں مقامی سگریٹس پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔نئے بجٹ میں مقامی سگریٹس پر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے اور فی سگریٹ 20 پیسے سے 40 پیسے مہنگا ہو جائے گا۔درآمد موبائلز پر بھی ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے۔کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس ایئر ٹکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ٹیلی کمیونیکیشن خدمات پر ایکسائز ڈیوٹی 16 سے بڑھا کر 19.5 فیصد کرنے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں