انتہائی برے معاشی حالات میں اتنا بہترین بجٹ اتحادی حکومت کے اخلاص اور قابلیت کا مظہر ہے:وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ 2022-23 کو پاکستان کی معاشی بہتری اور استحکام کی طرف ٹھوس قدم قرار دے دیا انہوں نے کہا انتہائی برے معاشی حالات میں اتنا بہترین بجٹ اتحادی حکومت کے اخلاص اور قابلیت کا مظہر ہے ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے قائدین، کابینہ ارکان کی قیمتی تجاویز اور آراء کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں  بولے ملک کی کاروباری برادری کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے قیمتی تجاویز سے راہنمائی فرمائی ۔وفاقی بجٹ 2022-23 ملک کو سنگین معاشی بحرانوں سے نکالنے کا نسخہ ہے، مشکل فیصلے پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لئے کئے ہیں ۔وزیر اعظم نے ٹیکس بڑھانے پر کہا کہ بجٹ میں صاحب استطاعت سے قربانی مانگی گئی ہے اور کمزور طبقات کو آسانی دی گئی ہے ۔زراعت، صنعت، تجارت، آئی ٹی، فلم وثقافت سمیت ہر شعبے کی بہتری کے اقدامات پر توجہ دی گئی ہے مزید کہا کہ پہلی بار زراعت کو ٹیکس استشنی ملا ہے جس سے زراعت اور کسان کو ایک نئی معاشی زندگی ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن