نیا بجٹ اور شاہد خاقان کا پٹرول قیمتیں بڑھنے کا عندیہ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر عالمی سطح پر قیمتیں کم نہ ہوئیں تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانی پڑے گی۔میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیٹرول پر 9 روپے اور ڈیزل پر 28 روپے سبسڈی ہے، یہ سبسڈی نہیں بلکہ قرض بڑھ رہا ہے۔سابق وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ وقت کے ساتھ یہ قیمتیں ایڈجسٹ یا بڑھانی پڑیں  گی۔گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی کہا تھا کہ مہنگائی مزید بڑھے گی۔

ای پیپر دی نیشن