سمندری طوفان بائپر جوائے کے خطرے کے پیش نظر کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کی شدت برقرار ہے، گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مزید شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔سمندی طوفان کراچی کے جنوب سے 1040 کلو میٹر جبکہ ٹھٹھہ کے جنوب سے 1020 کلو میٹر دور ہے، سمندری طوفان موجودہ ٹریک پر چلتا رہا تو رخ عمان اور پاکستان کے مکران ساحلی علاقوں کی جانب ہوسکتا ہے، جبکہ بھارتی گجرات اور سندھ کی ساحلی پٹی سے طوفان کے ٹکرانے کا امکان ہے۔13جون کی رات سے 14جون کی صبح تک سندھ مکران کی ساحلی پٹی پر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کر رہا ہے۔
موجودہ صورت حال پر کمشنر کراچی نے دفعہ 144کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت جاری کی ہیں