ترقیاتی پروگرام کیلئے مجموعی طور پر 1150 ارب روپے منظور 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق ان میں 950 ارب روپے پی ایس ڈی پی، جبکہ 200 ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی مد میں رکھے گئے ہیں۔ کابینہ نے توانائی کے شعبے کیلئے 86.4 ارب روپے رکھنے کی منظوری دیدی۔ ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے شعبے کیلئے 263.6 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دیدی۔ آبی ذخائر اور شعبہ آب کیلئے 99.8 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ کابینہ نے شعبہ تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کیلئے 81.9 ارب روپے کی منظوری دیدی۔ماحولیاتی تبدیلی کی مختلف منصوبوں کیلئے 4050ملین روپے مختص کئے ہیں پی ایس ڈی پی کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن کی جاری تین منصوبوںکیلئے 3950ملین روپے مختص کئے ہیں،ان منصوبوں میں کیپسٹی بلڈنگ آن واٹر کوالٹی مانیٹرنگ اینڈ ایس ڈی جی (6.1)، کلائمیٹ ریزیلئنٹ اربن ہیومن سٹیلٹمنٹس یونٹ اور گرین پاکستان پروگرام کی اپ سکیلنگ شامل ہیں۔

ترقیاتی پروگرام

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...