لاہور (سٹاف رپورٹر)بجٹ پر شہریوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے ڈیری پروڈکٹس پر 18فیصدٹیکس عائدہونے پر شہریوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے جبکہ ٹیلی کام کی سروس پر ٹیکس کی شرح میں 3فیصد کمی پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ 50ہزار روپے سے زائد کیش نکلوانے پر 0.6فیصد ٹیکس کے دوبارہ نفاذ پر بھی شہری پریشان نظر آئے جبکہ یونانی اور ہربل ادویات پر ٹیکس میں کمی پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے پہلے ہی عوام کا جینا محال کر رکھا ہے اور اشیاءخوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی اس صورتحال میں حکومت سے بڑے ریلیف کی توقع تھی حکومت کی چند اقدامات کو سراہا جا سکتا ہے لیکن اس بجٹ میں عوام کو کوئی بڑا ریلیف نہیں دیا گیا جس سے مایوسی میں اضافہ ہوا ہے شہریوں نے کہا حکومت کو چاہئیے تھا مہنگائی میں خاطر خواہ کمی کے لئے بڑے اقدامات کرتی اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جاتا جبکہ دوسری جانب شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے شہریوں کو ریلیف دینے کے متعدد اچھے فیصلے لئے گئے تاہم اس سے مکمل ریلیف تو نہیں مل سکا لیکن مسائل میں اضافہ نہیں کیا گیا اور خاص طور پر مڈل کلاس طبقہ پر زیادہ ٹیکسوں کا بوجھ نہیں ڈالا گیا جو حکومت کی جانب سے اچھا اقدام ہے۔
ردعمل
بجٹ مایوس کن، شہری: مڈل کلاس پر ٹیکس بوجھ نہیں ڈالا گیا، بعض کی رائے
Jun 10, 2023