اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف جعلی اکاونٹس کیسز پر مشتمل چار ریفرنسز نیب کو واپس بھجوا دیئے ہیں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا آصف زرداری کےوکیل فاروق ایچ نائیک ، نیب پراسیکیوٹرز عدالت پیش ہوے اور موقف اختیار کیاکہ نیب قانون کے بعد یہ ریفرنسز عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں احتساب عدالت ریفرنسز پر ٹرائل نہیں چلا سکتی عدالت نے سابق صدر آصف زرداری ، فریال تالپور، حسین لوائی اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیئے منظور قادر اور دیگر ملزمان کیخلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس بلال شیخ اور دیگر ملزمان کیخلاف سندھ بنک ریفرنس اور پنک ریڈیڈنسی ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوا دیا ہے۔
نیب /واپس
احتساب عدالت نے زرداری ‘ فریال تالپور، حسین لوائی اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیئے
Jun 10, 2023