فنکاروں‘ صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس: ایک ارب مختص


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) مالی سال 2023-24 کے بجٹ تخمینہ میں صحافیوں اور فنکاروں کیلئے بھی ہیلتھ انشورنس کی مد میں ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق صحافیوں و فنکاروں کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار بجٹ میں صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں ایک ارب روپے اس مقصد کے لئے رکھے گئے ہیں، میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس اہم قدم کے لئے انہوں نے رقم فراہم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیر اطلاعات یہ میرے اولین مقاصد میں سے ایک تھا کہ ورکنگ جرنلسٹس کو خاص طور پر ان کی مشکل کی گھڑی میں یہ سہولت میسر آئے۔
ہیلتھ انشورنس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...