لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیانے بھارت کیخلاف مجموعی طور پر 296رنز کی برتری حاصل کرلی ۔ بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز بنا کرآو¿ٹ ہو گئی۔کینگروز کو پہلی اننگز میں 173 رنز کی برتری حاصل ہوئی ۔ اجینکیا رہانے 89، شردل ٹھاکر 51 اور رویندرا جدیجہ 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں پر 123رنز بنالئے ۔ مارنوس لابوشین 41اور کیمرون گرین سات رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 469 رنز بنائے تھے ۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل‘آسٹریلیا کی مجموعی برتری 296رنز ‘6وکٹیں باقی
Jun 10, 2023