حکومت ڈیپارٹمنٹل سپورٹس ٹیموں کو بحال کرنے کیلئے تیار


لاہور (سپورٹس رپورٹر ) وفاقی حکومت بجٹ 24-2023ءکے اعلان کے بعد محکمانہ کھیلوں کی ٹیموں کو بحال کرنے کیلئے تیار ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتدار میں آنے کے بعد محکمانہ کھیلوں کی بحالی کا اعلان کیا۔ کھیلوں کو فروغ دینے اور مسابقت کو بڑھانے کیلئے ایک اہم اقدام کے طور پر پاکستانی حکومت اب بالآخر مختلف شعبوں میں محکمانہ ٹیمیں قائم کرنے کیلئے تیار ہے۔یہ محکمے مالی سال 2023-24 کے آئندہ بجٹ کے اعلان کے بعد قائم کیے جائیں گے۔ کئی محکموں نے ان ٹیموں کو بنانے اور ڈومیسٹک مقابلوں میں ان کی شرکت کے قابل بنانے کیلئے فنڈز مختص کیے ہیں جو کہ کھیلوں کی عمدہ کارکردگی پر نئے سرے سے توجہ مرکوز کرنے کا اشارہ ہے۔ محکموں میں سوئی سدرن گیس‘سٹیٹ بینک‘ کسٹمز، کے پی ٹی‘نیشنل بینک، ریلوے، واپڈا، پولیس، اور کئی دوسرے شامل ہیں، جو کہ تمام کھیلوں کے مختلف شعبوں میں ٹیمیں بنانے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنزن کھیلوں کی ٹیموں کو دوبارہ زندہ کرنے میں حصہ نہ لینے کا انتخاب کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...