لاہور(سپورٹس رپورٹر)محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام پہلی پنک گیمز 2023ءکے مقابلے جاری ہیں۔ یونیورسٹی آف لاہور نے آرچرپنک گیمز کا ٹائٹل جیت لیا،یونیورسٹی آف لاہور نے 642 پوائنٹس لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، پنجاب یونیورسٹی354 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی، یونیورسٹی آف وٹرنری،یوایم ٹی اور لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف لاہور کی ٹیمیں باسکٹ بال کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ دوسرے سیمی فائنل میں یونیورسٹی آف لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو 33-30سے ہرایا، کرکٹ میچ میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سائنسزنے فاطمہ جناح میڈیکل کالج یو نیورسٹی کو 6رنز سے شکست دیدی،ٹیبل ٹینس کے پہلے پری کوارٹر فائنل میں یو ایم ٹی نے یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینمل سانسئز کو 3-0سے شکست دی،ٹیبل ٹینس کے پہلے کوارٹر فائنل میں پنجاب یونیورسٹی نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو 3-0سے شکست دی،دوسرے کوارٹر فائنل میں کنیئرڈ کالج یونیورسٹی نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو 3-0سے ہرایا،تیسرے کوارٹر فائنل میں یونیورسٹی آف لاہور نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کو 3-0سے شکست دی۔،بیڈمنٹن میں میں فاطمہ جناح یونیورسٹی نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو 3-0سے ہرایا، پنجاب یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنس کو 3-0سے شکست دی، یونیورسٹی آف لاہور نے کنیئرڈ کالج یونیورسٹی کو 3-0سے شکست دی،ہاکی میں پنجاب یونیورسٹی اور لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی ٹیموں کو واک اوور مل گیا،400 میٹر ریس میں پنجاب یونیورسٹی کی سنینا مصور نے پہلی، سپیریئر یونیورسٹی کی ماہ نور نے دوسری اور لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی امتل رحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 800 میٹر ریس میں پنجاب یونیورسٹی کی سنینا مصور نے پہلی، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی کشف صدیق نے دوسری اور سپریئر یونیورسٹی کی رداءنے تیسری پوزیشن لی،100x4 میٹر ریس میں پنجاب یونیورسٹی کی ستارہ، نادیہ، ملائکہ اور س±نینا پہلے، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی امتل، س±نینا،ارم اور کشف نے دوسرے، سپیریئر یونیورسٹی کی رداء، عمارہ، عائشہ اور ماہ نور تیسرے نمبر پر رہیں، لانگ جمپ میں لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی امتل نے پہلی، سپیریئر یونیورسٹی کی ماہ نور نے دوسری اور پنجاب یونیورسٹی کی ستارہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ڈسکس تھرو میں پنجاب یونیورسٹی کی ستارہ پہلے، پنجاب یونیورسٹی کی جنت دوسرے اور لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی ثناءخالد تیسرے نمبر پر رہیں،جیولن تھرو میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی یسراءنے پہلی، پنجاب یونیورسٹی کی نور نے دوسری اور لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی معصومہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔