لاہور(نیوز رپورٹر،خبرنگار)ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر جہانگیر اشرف وینس نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین علیم خان کی پارٹی وہ سیاسی جماعت نہیں ہے وہ صرف پی ٹی آئی کے بھاگنے والے لوگوں کو محفوظ جگہ پر رکھا گیا ہے تا کہ وہ بکھر نہ جائیں وہ گذشتہ روز میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ جہانگیر وینس نے کہا کہ نئی پارٹی بنانے والے لوگ اپنی مرضی سے پارٹی کا نام بھی نہیں رکھ سکے۔ انہوں نے وہ نام منتخب کیا ہے جو انہیں کہا گیا ہے اس لیے آئندہ بھی وہ ہی کریں گے جو انہیں کہا جائے گا۔ ابھی دو کام ضروری ہیں۔ میاں نواز شریف اور جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ جو ہوتا ہوا نظر نہیں آتا ۔
کیونکہ اس وقت نوازشریف کی حکومت نہیں ہے بلکہ ان لوگوں کی ہے جو نواز شریف اور مریم نواز کو ائیر پورٹ پر انہیں لینے نہیں گئے تھے۔آصف علی زرداری نے بہت اچھا پتہ کھیلا ہے۔ شہباز شریف کو وزیر اعظم بنوا کر میاں نواز شریف ، مولانا فضل الرحمان کی سیاست ختم کر دی ہے اور چھوٹے صوبوں کی پارٹیاں جو خود کو آئین اور جمہوریت کے دعویدار کہتی تھیں ان کی سیاست کو بھی ختم کر دی ہے اس لیے زرداری نے اپنا راستہ بنا رہے ہیں وہ کسی جہانگیر ترین یا نواز شریف کا راستہ نہیں بنا رہے۔
جہانگیر ترین علیم خان کی پارٹی سیاسی جماعت نہیں : جہانگیر اشرف وینس
Jun 10, 2023