لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعےت اہل حدےث پاکستان کے زےر اہتمام ملک بھر میں ٹیم عافیہ صدےقی کی اپیل پر ڈاکٹر عافیہ صدےقی کی رہائی کےلئے خصوصی دعاﺅں کا اہتما م کیا گیا ۔ جمعےت اہل حدےث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہےر نے مر کز قرآن و سنت اسلامک سےنٹر میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو مملکت اسلامےہ کے ساتھ اپنے سفارتی، تجارتی، اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے چاہئےں۔ فرسودہ نظام کی وجہ حکومتوں کی ناقص پالےسےوں کا نتیجہ ہے جس وجہ سے قوم قرضوں کے بوجھ تلے دبی ہے۔75 سالوں سے ملک میں فرسودہ جاگےردرانہ، سرمادرانہ نظام کو آزما لیا ہے۔ ایک بار قوم کو اسلامی تحرےکوں کے نظام کو بھی آزمانا چاہئے۔ ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کا ووٹ بنک بہت زےادہ ہے لیکن سب ن لیگ، ق لیگ، پےپلز پارٹی، پی ٹی آئی جیسی لبرل، سیکولر سےاسی پارٹےوں میں بٹی ہوئی ہے۔ قوم کو اپنی سوچ ، فکر کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ مذہبی جما عتوں کا ووٹ دےنی جما عتوں کےلئے ہی ہونا چاہئے۔ ملک قرآن و سنت کے عملی نفاذ ، نظام مصطفی ، شرےعت محمدی کی بالادستی علمائے کرام کی اولین ترجےح ہو نی چاہئے۔