لاہور(خبرنگار)صارف عدالت جج عدنان مشتاق نے جہیز کا فرنیچر ناقص بنانے والے کےخلاف ہرجانے کی ڈگری جاری کردی،عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گذار کو دو بیڈ کی قیمت اور ہرجانہ فوری ادا کیا جائے، عدالت نے وارنٹی کے باوجود فرنیچر تبدیل نہ کرنے پر ڈگری جاری کی، سعود فیصل نے دکاندار کیخلاف چھ لاکھ اکیاسی ہزار ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔