لاہور(نامہ نگار)سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈپٹی سپرنٹنڈٹس افسران کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ نوجوان افسران کو پنجاب پولیس کی ورکنگ، فیلڈ فارمیشنز، آئی ٹی اصلاحات، پیپر لیس ورکنگ اور دیگر جدید پراجیکٹس بارے بریفنگ دی گئی۔ عثمان انور نے کہاکہ سندھ پولیس کے نوجوان افسران کو فیلڈ پولیسنگ کا حقیقی تجربہ دینے کیلئے 14روز کی انٹرن شپ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوجوان پولیس افسران 10 روز دیہاتی علاقوں میں رورل پولیسنگ اور4 روز شہری علاقوں میں اربن پولیسنگ کا عملی تجربہ حاصل کریں گے۔ نوجوان پولیس افسران کو خاندانی دشمنیوں پر قتل و غارت، مویشی چوری کے علاوہ سٹریٹ کرائم، دہشت گردی سمیت اربن پولیسنگ کے دیگر چیلنجز بارے آگاہی دی جائےگی اور اس اقدام کا مقصد نوجوان افسران کو دونوں کیٹیگریز کی پولیسنگ کا فرق سمجھاتے ہوئے مستقبل کے چیلنجز کیلئے تیار کرناہے۔
سندھ پولیس کو فیلڈ پولیسنگ کا تجربہ دینے کیلئے انٹرن شپ کرانے کا فیصلہ
Jun 10, 2023