سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں انڈیپنڈنٹ گروپ نے علیم بیگ چغتائی کو نائب صدر کیلئے نامزد کر دیا

لاہور (خبر نگار) انڈیپنڈنٹ گروپ المعروف عاصمہ جہانگیر گروپ کے تمام قائدین کی قیادت میں آئندہ سال ہونے والے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن برائے سال 2023-24 میں متفقہ طورپر نائب صدارت کیلئے علیم بیگ چغتائی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کو گروپ کی جانب سے امیدوار نامزد کرنے کا حتمی فیصلہ گیا۔ قبل ازیں شہزاد شوکت ایڈووکیٹ کو صدر اور سید علی عمران جعفری ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری کیلئے نامزد کیا جا چکا ہے۔پیشتر ازیں علیم بیگ چغتائی دو مرتبہ سپریم کورٹ بار کے ایگزیکٹو ممبر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ علیم بیگ انڈیپنڈنٹ گروپ کے بانی اراکین میں شمار کئے جاتے ہیں۔ ان کے دور کی کمیٹی نے نہ صرف وکلاءکے پلاٹس کے حصول کیلئے جدوجہد کا آ غاز کیا بلکہ وکلاءکیلئے ہوسٹل جو موجودہ فائیوسٹار ہوٹل ہے۔
‘ کا قیام بھی اسی دور میں ہوا۔ علیم بیگ مشہور پروفیسر مرزا نذیر بیگ چغتائی کے فرزند ہیں جنہوں نے تعلیمی شعبہ میں تقریباً 55 سال خدمات سرانجام دیں۔ اقبال ہائی سکول‘ سیکرڈ ہارٹ سکول‘ کیتھڈرل سکول اور سینٹ انتھونی کالج میں بطور وائس پرنسپل خدمات سرانجام دیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...