ہائیکورٹ: لڑکی سویرا بازیاب، غلط بیانی پر ایس ایس پی پر اظہار برہمی 


لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے بازیاب لڑکی سویرا کو دارالامان بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو 12 جون کو دوبارہ طلب کرلیا،عدالت نے حکم دیا کہ لڑکی سے دارالامان میں کوئی ملاقات نہیں کرے گا،عدالت نے استفسار کیا کہ مجھے اتنا بتادیں رات ہی رات بچی کیسے کراچی لائی گئی؟ لڑکی نے بیان دیا کہ ہوائی جہاز کے ذریعے کراچی سے آئی ہوں، عدالت نے کہا کراچی سے لاہور کا سفری ثبوت پیش کریں، آپ عدالت کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں، جو یہ سلوک آپ کے ساتھ اب کررہے ہیں جب کیس ختم ہو جائیگا تو آپ کو پتہ چلے گا،آپ نکاح کا ثبوت دیں یا بتائیں بغیر نکاح لڑکی کسی کے ساتھ کیسے رہ سکتی ہے، عدالت نے غلط بیانی پر ایس ایس پی پر اظہار برہمی کیا، عدالت نے پوچھا آپ کو کتنا عرصہ ہوگیا ہے پولیس سروس میں،آپ کو یہ ہی نہیں پتہ کہ تفتیش کی نگرانی آپ نے کرنا تھی،کیا تفتیشی افسر نے تفتیش میں قانونی تقاضے پورے کئے؟کم عمر لڑکی کا نکاح کیسے ہوسکتا ہے؟ پیش کرنے سے پہلے لڑکی کا مجسٹریٹ کے پاس بیان کیوں ریکارڈ نہیں کرایا گیا؟۔
جسٹس عالیہ نیلم

ای پیپر دی نیشن