ویانا(این این آئی)آسٹریا میں کیبل ٹوٹنے سے زیر زمین چلنے والی ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شام اس وقت پیش آیا جب ٹرین سیکڑوں مسافروں کو لے کر ہیمبرگ اور ایمسٹرڈیم کی جانب روانہ تھی۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین آسٹریا کے شہر انسبرک کے قریب ایک سرنگ سے گزر رہی تھی کہ اس کی اوور ہیڈ تار ٹوٹ گئی جس سے ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی مسافروں کو ریسکیو کرنے کا عمل شروع کیا گیا اور 200 کے قریب مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے نکال لیا گیا۔ حادثے میں 45 مسافروں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ حادثے کے بعد ٹرین اپنی منزل پر پہنچ گئی۔
ٹرین آتشزدگی
آسٹریا، کیبل ٹوٹنے سے زیر زمین چلنے والی ٹرین میں آگ لگ گئی
Jun 10, 2023