واشنگٹن(اے پی پی)امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو کمزور کرنے کے اقدامات سے گریز کرے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب کے دورے کے بعد گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی۔ اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بتایا کہ دونوں رہنماں کی گفتگو میں خطے کے ممالک کے ساتھ معمول کے مطابق تعلقات اور مشرق وسطی میں اسرائیل کے تعلق کو گہرا کرنے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان نے رواں سال کے آغاز میں اردن اور مصر میں ہونے والی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے عقبہ اور شرم الشیخ میں ہونے والے علاقائی اجلاسوں میں کیے گئے وعدوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت بارے تبادلہ خیال کیا تاکہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جا سکے جو دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچا ئیں۔اردن اور مصر میں ہونے والے ان اجلاسوں میں اسرائیلی، فلسطینی اور امریکی حکام نے شرکت کی تھی۔