قاہرہ(این این آئی)المناک حادثے میں جنوبی مصر کے بحیرہ احمر میں شارک نے ایک روسی سیاح کو ٹکر مار کر نگل لیا، جس سے سیاح کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ بحیرہ احمر کی غردق ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ نے تصدیق کی سیر کے لیے آئے 24 سالہ روسی سیاح کو شارک نے حملہ کر کے ہلاک کردیا۔ جب کہ اس حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ شارک نے سیاحوں کے گروپ پر حملہ کر کے روسی سیاح کو نگلنے کی کوشش کی ، لاش کا ایک حصہ سمندر سے نکال لیا گیا جبکہ حکام ابھی تک باقیات تلاش کر رہے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بحیرہ احمر کے اس ساحلی علاقے میں شارک کے حملے نسبتا کم ہوتے ہیں۔ تاہم مصری حکام نے ایک سال قبل بحیرہ احمر کے ساحل کے ایک علاقے کو شارک کے حملے کے بعد بند کر دیا تھا جس میں غردق میں ایک ریزورٹ کے قریب تیراکی کے لیے آنے والی ایک آسٹرین سیاح کی موت ہو گئی تھی۔مصری محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ شارک کے حملے میں ایک ٹانگ اور ایک بازو سے محروم ہونے والی 68 سالہ خاتون ایک نجی اسپتال میں لائے جانے کے فورا بعد دم توڑ گئی تھی۔واقعے کے بعد حکام نے علاقے کو 3 دن کے لیے بند کرنے اور ڈائیونگ، اسنارکلنگ اور سرفنگ سمیت تمام سمندری سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہی گیری کی کشتیوں کے لیے بھی علاقے میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مصر میں شارک ایک سیاح کو نگل گئی
Jun 10, 2023