بیجنگ(این این آئی)وائٹ ہاس نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ چین امریکی ساحل کے قریب کیوبا میں جاسوسی اڈہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے ان رپورٹس کی صداقت کی تردید کرتے ہوئے ایک بیان میں کہاکہ میں نے وہ پریس رپورٹ دیکھی ہیں یہ درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ ہم دنیا بھر میں چین کے اثر و رسوخ کی سرگرمیوں کے بارے میں فکر مند ہیں ہم اسے بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔دوسری طرف واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس کیس سے واقف نہیں ہیں اور اس کے نتیجے میں ہم اس وقت کوئی تبصرہ جاری نہیں کر سکتے۔
وائٹ ہاﺅس
چین کی جانب سے کیوبا میں جاسوسی اڈے کے قیام کی خبریں غلط ہیں، وائٹ ہاﺅس
Jun 10, 2023