ہریانہ میں 20 سال میں 50 شادیاں کرکے خواتین کو لوٹنے والا شخص گرفتار


ہریانہ (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام کی پولیس نے Opesh نامی ملزم کو اڑیسہ سے گرفتار کیا۔ اس نے 20 سال میں 50 شادیاں کیںپہلی شادی 1992ءمیں کولکتہ میں کی تھی۔ شادی کے 8 سال بعد وہ بیوی اور 2 بیٹیوں کو چھوڑ کر غائب ہو گیا۔ اس کے بعد ایک ایپ کے ذریعے اس نے مطلقہ بیوہ اور شادی شدہ خواتین سے روابط بڑھانا شروع کئے۔ درمیانی عمر کی خواتین سے تعلقات قائم کرکے وہ انہیں دھوکہ دیکر لوٹ لیتا اور پھر غائب ہو جاتا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ 20سال کے دوران 50 سے زائد خواتین سے شادیاں کیں اور پھر انہیں لوٹ کر غائب ہو گیا۔ ملزم کے خلاف پولیس اس وقت حرکت میں آئی جب گروگرام سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے پولیس کے پاس شکایت درج کرائی۔ اس خاتون نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ وہ ایک ایپ کے ذریعے ملزم سے ملی اور پھر شادی ہو گئی۔ مگر شادی کے 3 دن بعد وہ شخص 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لینے کے بعد مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
شادیاں

ای پیپر دی نیشن