روزانہ کم از کم 47 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 6 گھنٹے  بیت الخلا میں گزارنے والا شخص ملازمت سے فارغ

Jun 10, 2023


بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چینی کمپنی نے اپنے ایک ملازم کو نوکری سے نکال دیا ہے جس کی وجہ بیت الخلا میں بے جا وقت بتائی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق وہ روزانہ کم از کم 47 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 6 گھنٹے ٹوائلٹ میں ہی رہتا تھا۔ اس شخص کا صرف خاندانی نام ”وینگ“ بتایا گیا ہے جس نے اپنی کمپنی سے نکالنے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے غلط قدم قرار دیا ہے۔ اس کا مو¿قف ہے کہ اس کی بڑی آنت کا پیچیدہ آپریشن ہوا ہے جس کی تکلیف کی وجہ سے اسے بیت الخلاءمیں زائد وقت گزارنا ہوتا ہے‘ لیکن کمپنی کے مطابق وہ بہت زیادہ وقت بیت الخلاءمیں گزارتا ہے۔ دس دن کام کے دوران وہ 22 مرتبہ نشست سے اٹھا۔ ان کا دورانیہ 47 منٹ سے 6 گھنٹے تک تھا۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنی کے اصول کے تحت کمپنی نے ملازم کو فارغ کر دیا ہے۔
ملازمت سے فارغ

مزیدخبریں